ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

آئی سی سی نے مختلف لیگز کے حوالے سے قانون سازی کرلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مختلف لیگز کے حوالے سے قانون سازی کرلی ہے، اب لیگز پلیئرز کے ہوم بورڈ کو کھلاڑی کے معاہدے کے عوض فیسیں دینے کی پابند ہوں گی جبکہ پلیئنگ الیون میں کھلاڑیوں کی تعداد پر بھی شرائط عائد کردی گئی ہیں۔، آئی سی سی نے مردوں اور خواتین کے ایونٹس میں یکساں پرائز منی کی بھی منظوری دیدی ہے۔

ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے ہے کہ آئندہ ہونیوالی انٹرنیشنل لیگز میں ٹیموں کی فائنل الیون میں زیادہ سے زیادہ چار اوورسیز کھلاڑی ہی کھیل سکیں گے، تاہم ایسوسی ایٹ ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاریوں کو سات لوکلز کی فہرست میں شامل کیا جاسکے گا تاہم فوری طور پر موجودہ لیگز پر اسکا اطلاق نہیں ہوگا جس کی وجہ سے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور میجر لیگ ٹی ٹوئنٹی لیگ کو استثنیٰ حاصل ہوگا مگر مستقبل میں انہیں اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

آئی سی سی اجلاس میں اس معاملے پر پاکستان نے لیگز کو کنٹرول کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا، اجلاس میں سلو اوور ریٹ قانون میں بھی ترامیم کی گئیں اور طے کیا گیا ہے کہ پلیئرز پر فی اوور پانچ فیصد جرمانہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ پچاس فیصد میچ فیس کا ہی جرمانہ ہوسکے گا۔ 

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت کی ٹیم کے پلیئرز پر پوری 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اجلاس میں مردوں اور خواتین کے آئی سی سی ایونٹس میں یکساں انعامی رقم دینے کی بھی منظوری دیدی جبکہ آئی سی سی کا نیا فنانشل ماڈل بھی منظور کرلیا گیا جس کے تحت انڈین کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی آمدن کا بڑا حصہ ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.