انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اندور ٹیسٹ میچ کی پچ کو خراب قرار دے دیا ہے۔
اندور کے ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم کو پچ کی خرابی کے سبب 3 ڈی میرٹ پوائنٹس کا جرمانہ کیا گیا ہے۔
اندور ٹیسٹ کی پچ سے متعلق رپورٹ آئی سی سی ریفری کرس براڈ نے جمع کرائی تھی۔
رپورٹ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ارسال کردی گئی، جو فیصلے کے خلاف 14 روز کے اندر اپیل کرسکتے ہیں۔
دوسری طرف اندور ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم کے پھیلائے جال میں خود بھارتی ٹیم پھنس گئی۔
ٹیسٹ کے تیسرے دن کھانے کے وقفے سے بھی پہلے آسٹریلیا بھارت کو 9 وکٹ سے ہرا دیا، مہمان ٹیم نے 76 رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔
Comments are closed.