آئی سی سی اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو مل گیا۔
ڈیرل مچل کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں سنگل لینے سے انکار پر ایوارڈ جیتا۔
ڈیرل مچل، مچل ڈینیل ویٹوری، برینڈن میک کولم اور کین ولیمسن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ ایوارڈ جیتنے والے نیوزی لینڈ کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں ڈیرل مچل نے عادل رشید کی بولنگ پر رنز لینے سے منع کر دیا تھا۔
2021 کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انہیں اس آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔
آئی سی سی نے ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا وہ لمحہ جس نے ہزاروں شائقین کا دل جیتا تھا۔
مچل نے ایوارڈ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، یو اے ای میں اس T20 ورلڈ کپ کا حصہ بننا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا، اور اس طرح کا ایوارڈ حاصل کرنا بہت اچھا تجربہ ہے۔
Comments are closed.