آئی جی پنجاب کے دفتر میں جعلی اے ایس پی بن کر داخل ہونے والی مسلح خاتون کو سیکیورٹی حکام نے گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق مریم نامی خاتون نے سنٹرل پولیس آفس کے گیٹ پر خود کو اے ایس پی ظاہر کیا اور تین لڑکوں کے ساتھ آئی جی سے ملاقات کا بتاکر اندر پہنچ گئی۔
مریم نے پوسٹنگ کے لیے آئی جی سے ملاقات کرنا چاہی، تو سیکیورٹی حکام نے شک گزرنے پر چیک کیا تو خاتون سے جعلی پولیس کارڈ اور پستول برآمد ہوا۔
خاتون اور اس کے ساتھیوں جبران علی، شاہ زیب اور شاہ میر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed.