منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

آئی جی پنجاب کے حکم پر بیرون ملک موجود اشتہاریوں کی گرفتاریاں شروع

آئی جی پنجاب کے حکم پر بیرون ملک موجود اشتہاریوں کی گرفتاریاں شروع کر دی گئیں۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مفرور مجرموں کی گرفتاری کیلئے لائژن ونگ بنا دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ لائژن ونگ میں پنجاب پولیس، انٹرپول اور ایف آئی اے اہلکار شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کی ہر سہولت استعمال کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ جنوبی افریقہ، امریکا سمیت متعدد ممالک سے مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ ہے، ان تمام ممالک سے مفرور مجرمان کو واپس لایا جائے گا۔

جیو نیوز نے بیرون ملک فرار 181 خطرناک شوٹرز اور اشتہاریوں کی فہرست حاصل کرلی۔

صوبائی و وفاقی محکمہ داخلہ نے 181 اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹس جاری کروا دیے ہیں، محکمہ داخلہ نے 181 اشتہاریوں کی تفصیلات انٹرپول کو دے دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور میں بیسیوں شوٹرز کو بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ شوٹرز کو قتل اور بھتہ وصولی کیلئے بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.