انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران بہترین سیکیورٹی انتظامات پر پولیس کو شاباش دی ہے۔
ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران 35 ہزار 919 مجالس اور 9 ہزار 92 جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں عشرہ محرم الحرام کے دوران حالات پُرامن رہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیکیورٹی یقینی بنانے میں پاک فوج اور رینجز کا تعاون بھی حاصل رہا۔
آئی جی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اس دورانیے میں شہریوں، علماء کرام، اداروں اور میڈیا کے بھرپور تعاون پر بھی شکر گزار ہیں۔
Comments are closed.