پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پر تنقید کے تیر چلادیے۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ آئی جی نے اب تک تحریک انصاف کے خلاف واحد ثبوت یہی دیا ہے کہ قیادت نے مبینہ طور پر 9 مئی کو ایک دوسرے کو کال کی۔
انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو فون کرنے پر آئی جی نے پوری جماعت کو دہشت گرد قرار دے دیا۔
حماد اظہر کی درخواست پر نظر بند افراد کی فہرست لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔
فہرست کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے بعد پنجاب بھر میں 53 افراد نظر بند ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 3045 افراد کی نظر بندی کے احکامات واپس لے کر رہا کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.