اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

آئی جی سندھ کو عدالت کی شکایت، موچکو تھانے کا ایس ایچ او معطل، سی پی او تبادلہ

پولیس انسپکٹر کی عدالت میں مسلسل غیر حاضری پر جج نے آئی جی سندھ کو شکایت کر دی جس پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے ایس ایچ او موچکو کو معطل کرکے سینٹرل پولیس آفس سندھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او عاصم خان قائم خانی نے کراچی کے ضلع ماڑی پور کے موچکو تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر شاہد محمود چوہری کو معطل کر کے سینٹرل پولیس آفس سندھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او چوہدری شاہد محمود اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل کے روبرو پیشی پر نہیں گئے اور مسلسل غیر حاضر رہے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو شکایت کی تھی اور عدالتی تحریری احکامات پر کارروائی کی گئی۔ 

عام طور پر پولیس انسپکٹرز کو ان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر یا پولیس رینج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے مگر شاہد محمود کا تبادلہ سینٹرل پولیس آفس کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.