وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیا ہے۔
نئے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ رفعت مختار کی تعیناتی کے بعد ان کے اعزاز میں تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ 6 سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
آئی جی سندھ رفعت مختار تعارفی اجلاس میں شرکت کے لئے جب پولیس ہیڈ آفس پہنچے تو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تاہم اس موقع پر 6 سینئر افسران شریک نہیں ہوئے۔
اجلاس میں جن سینئر افسران نے شرکت نہیں کی ان میں کراچی پولیس چیف جاوید، ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس، عالم اوڈھو، منیر شیخ ، قادر قیوم ، مظفر شیخ اور فرحت جونیجو شامل ہیں
نئے آئی جی سندھ رفعت مختار سندھ میں گریڈ 21 کے تمام 7 افسران سے جونیئر ہیں، ان کا تعلق پولیس سروس کے 24 ویں کامن سے ہے۔ سندھ پولیس میں صرف ایک افسر خادم حسین رند بلوچ نئے آئی جی رفعت مختار کے گروپ سے ہیں تاہم وہ بھی ان سے ایک نمبر اوپر ہیں۔
واضح رہے کہ19 ویں کامن کے اعلیٰ ترین افسر عمران یعقوب منہاس اور مظفر شیخ ایڈیشنل آئی جی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی فرحت جونیجو 21 ویں کامن جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو 22 ویں کامن سے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی منیر شیخ اور طارق قریشی 23 ویں کامن سے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی قادر قیوم بھی رفعت مختار سے سینئر پولیس افسر ہیں۔
Comments are closed.