بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، رانا ثنا اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہر قیمت پر معاہدہ کرنا تھا، ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیر سے معاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے بچنا چاہتے تھے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی بہت کوششیں کیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات کا بھی سوچا، ملک نے ماضی میں ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، ملکی معیشت اور امن وامان کی صورتحال کا حل سیاسی اتفاق رائے میں ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ سرجوڑ کر بیٹھیں، ایک فرد انتشار پھیلانے پر تلا ہوا ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ تکبر اور غرور انسانوں کو تباہ کرتا ہے، عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں کہ وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور لوگوں کو گالیاں دیتے ہیں، یہ کہتے ہیں فلاں کو نہیں چھوڑوں گا، ایک انسان کی اوقات کیا ہے؟ ملک کے مسائل کے حل کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔

وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کچھ کر سکتا تو پچھلے 4 سال میں کرلیتا، قوم ان کا ساتھ دے گی جو ملک کو اتفاق رائے کے ساتھ آگے لے جارہے ہیں، یہ جلسوں اور لانگ مارچ کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فرح گوگی اور احسن گجر کی تقدیر بدلی ہے، فرح گوگی کے سوال پر اب یہ جواب نہیں دیتے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے باعث ہی ملک میں پر امن فضا قائم ہے، پولیس افسران نے اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے شہادت حاصل کی، آئی جی کو کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی ضروریات سے متعلق فہرست فراہم کریں، شہداء کے اہل خانہ کی ہر طرح سے دیکھ بھال کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.