جمعرات 17؍رجب المرجب 1444ھ9؍فروری 2023ء

آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی معاہدہ جلد طے پانے کا امکان

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پیشگی اقدامات کرنے پر معاہدہ طے پا گیا ہے، حتمی معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے۔

سیکریٹری خزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف مشن واشنگٹن سے منظوری کے بعد تفصیلی بیان جاری کرے گا۔

سیکریٹری وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کا دستاویز دے دیا ہے، بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے، آئی ایم ایف قرض معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تمام چیزیں طے پاگئی ہیں، بیرونی ذرائع آمدن کی تصدیق کر لی گئی ہے، آئی ایم ایف مشن تفصیلی بیان جاری کرے گا۔

واضح رے کہ مذاکرات کے آخری دن آئی ایم ایف وفد نے وزیراعظم ہاؤس جا کر لاہور میں موجود وزیراعظم سے ویڈیو لنک پر بھی بات کی، ویڈیو لنک ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.