امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے تابعداروں سے معاشی بہتری کی توقع نہیں، منہگائی کا بے قابو جن سب کچھ نگل گیا ہے۔
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان کے لیے زمینی اور فضائی رسائی دینے کے معاہدے پارلیمنٹ میں لائے جائیں۔
سراج الحق نے بتایا کہ نائن الیون کے بعد فرد واحد نے زمین کا سودا کیا، قوم کو حقائق جاننے کا مکمل حق ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے 226 اجلاسوں کا نتیجہ کچھ نہیں نکلا، تبدیلی حکومت کی کارکردگی زیرو ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اقتدار کی آدھی مدت میں ہی ٹُھس ہوگئی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تابعداروں سے معاشی بہتری کی توقع نہیں، منہگائی کا بے قابو جن سب کچھ نگل گیا ہے۔
Comments are closed.