جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

آئی ایم ایف کی شرط، بجلی صارفین سے سالانہ 335 ارب سرچارج لینے کا فیصلہ

بجلی کے صارفین سے سالانہ 335 ارب روپے سر چارج لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اس فیصلے کی ای سی سی نے منظوری دے دی۔

اس اضافے کے تحت بجلی کے صارفین سے 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ سر چارج وصول کیا جائے گا۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔

یہ رقم بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو ادائیگی پر خرچ ہو گی۔

حکومت کے ذمے واجبات کی ادائیگی تک سر چارج لاگو رہے گا۔

اضافی سر چارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہو گا۔

اگلے سال یہ سرچارج جاری رکھنے کی شرط آئی ایم ایف نے عائد کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.