اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ معاشی بحران کا جواب معاشی ہے، سفارتی نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفارت کار ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما اپنی نااہلی دوسروں پر ڈالتے ہیں یا سازش کا الزام لگاتے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وزارت خزانہ اتنی نااہل ہے کہ معاشی اہداف پر عمل نہیں کرسکتی تو سفارت کاری سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ اگر جیو پالیٹکس ہے تو وزیرخزانہ امریکی سفیر سے کیوں ملتے ہیں۔
Comments are closed.