پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ آئی ایم ایف پروگرام طے ہونا مثبت پیشرفت ہے لیکن آگے کیا کرنا ہے؟
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات سے متعلق پی ڈی ایم حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، حکومت کی ترجیح آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے صرف رقم اکٹھی کرنا ہے۔
پی ٹی آئی کے مطابق حکومت ایسے جشن منا رہی ہے جیسے 3 ارب ڈالر خیرات میں ملنے والے ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں یہی لوگ آئی ایم ایف معاہدے کو ملک دشمنی قرار دیتے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ موڈیز نے آئی ایم ایف کی 3 ارب ڈالرز کی فنڈنگ پر غیریقینی کا اظہار کیا ہے، عوام اب اس قرض کی قیمت مزید مہنگائی کی صورت میں ادا کریں گے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں بجلی اور گیس کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا، روس سے سستا تیل آنے کے باوجود ڈیزل کی قیمت 7.5 روپے بڑھا دی گئی ہے۔
Comments are closed.