امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کی امداد پر معاہدے سے پہلے مزید فنڈنگ کی یقین دہانی چاہتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ معاہدہ کیلئے پاکستان سے جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیوں کا خواہاں ہے۔
پاکستان کیلئے مقرر فنڈ کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے متعلق بیان دیا ہے۔
ناتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے پر معاہدہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مضبوط پالیسیوں پر عمل کیلئے مالی اعانت حاصل کرنے کی ضرورت بھی معاہدے میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے، جلد ضروری مالیاتی یقین دہانیاں حاصل ہونے کا منتظر ہے۔
Comments are closed.