انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سے زمان پارک میں ملاقات کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔
حماد اظہر نے کہا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے ریذیڈنٹ نمائندے ایستھر پیریز نے شرکت کی، جبکہ کنٹری چیف نیتھن پورٹر نے واشنگٹن سے ورچوئل شرکت کی۔
پی ٹی آئی کی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، عمر ایوب، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شبلی فراز، تیمور جھگڑا اور مزمل اسلم شامل تھے۔
Comments are closed.