پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

آئی ایم ایف نے ڈیفنس بجٹ میں کمی کی کوئی بات نہیں کی، خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ قریب ہے، بہت سارے ایشوز پر اتفاق ہوگیا ہے، آئی ایم ایف نے ڈیفنس بجٹ میں کمی کی کوئی بات نہیں کی۔

 جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خرم دستگیر نے کہا کہ پرویز مشرف کی میراث آئین شکنی اور حقوق کو کچلنا ہے، پرویز مشرف کا دور پاکستان کی تاریخ کا تاریک دور تھا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ مشرف کے دور میں پاکستان کے آئین کے ساتھ دو مرتبہ کھلواڑ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کی مثال میں ایک سبق ہے کہ طاقت سے جمہور کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

اسی پروگرام میں شریک ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر آئی ٹی کل پرویز مشرف کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 53 سیٹیں تھیں جن کی حلقہ بندیوں پر ہمیں اعتراض تھا، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے ووٹر ٹرن آؤٹ نے ہمارے موقف کو ثابت کیا۔

امین الحق نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ہی نہیں دی گئی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم سب کو عبرت حاصل کرنی چاہیے کہ طاقت اور اقتدار ہمیشہ نہیں رہتا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی میں 30 ہزار سے کم کی یوسیز 15 سے بھی زیادہ نہیں، ایم کیو ایم نے 72 سیٹیوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یوسیز جہاں آبادی کم ہے وہاں پیپلز پارٹی کم سیٹیں جیتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.