منگل22؍ربیع الثانی 1445ھ7؍نومبر2023ء

آئی ایم ایف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے پر رپورٹ مانگ لی

بین الاقوامی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے پر رپورٹ مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایکسچینچ کمپنیز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط کے تحت اسٹیٹ بینک مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر مکمل عملدرآمد کیا کیا اور وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے روپے کی قدر میں مصنوعی اضافہ نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ کا مؤقف ہے کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی سے ڈالر کا ریٹ گرا، 3 ماہ میں ان فلو بڑھی جس سے ڈالر ریٹ گرا اور اس دوران حکومت نے کئی ادائیگیاں بھی کیں۔

ذرائع کے مطابق تکنیکی مذاکرات میں اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف کو مزید تفصیلات بھی فراہم کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.