بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرول سبسڈی کا مکمل پلان مانگ لیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا مکمل پلان دیا جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی مالکان کو سبسڈی دینے کی حکومتی تجویز تھی۔
Comments are closed.