وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اکاؤنٹ میں 1 اعشاریہ 2 ارب (1 ارب 20 کروڑ) ڈالرز منتقل کر دیے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 1 اعشاریہ 8 ارب (1 ارب 80 کروڑ) ڈالرز کی بقیہ رقم 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو ملے گی۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ گزشتہ 4 روز میں پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 4 اعشاریہ 2 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، پاکستان تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے، جس میں 3 ارب ڈالرز پاکستان کو ملیں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ توقع ہے کہ ہمارے کل زرِ مبادلہ کے ذخائر 13 اور 14 ارب ڈالرز کے درمیان ہوں گے۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1.8 ارب ڈالرز کی بقیہ قسط 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو مل جائے گی، حکومتی معاشی ٹیم نے مشکل اور کٹھن سفر میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔
Comments are closed.