عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا۔
آئی ایم ایف نے تین ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو یہ رقم قسطوں میں ملنے کا امکان ہے۔
ایک بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ 24 گھنٹے میں متوقع ہے، بیل آؤٹ معاہدے کے قریب ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سب کچھ فائنل کر لیا ہے، پروگرام کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔
Comments are closed.