بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے ہونے والے معاہدے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے فنانسنگ فرق پلان کی آج منظوری دے دی ہے۔
آج ہونے والی آئی ایم ایف کے بورڈ کی میٹنگ سے پہلے ایک اور شرط پوری ہو گی۔
آئی ایم ایف نے آج (12 جولائی) کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان کے شامل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ آج ہونے والا آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس پاکستان کو تقریباً 1.1 ارب ڈالرز کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔
اجلاس سے پہلے سعودی عرب نے پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دے دیے ہیں۔
آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کا 8.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے۔
Comments are closed.