عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد پاکستان کا یورو بانڈ مہنگا ہو گیا۔
اپریل 2024ء میں مدت پوری کرنے والے 1 ارب ڈالرز مالیت کے یورو بانڈ کا بھاؤ 16 سینٹ بڑھ کر 71 سینٹ ہو گیا۔
ستمبر 2025ء میں مدت پوری کرنے والے 50 کروڑ ڈالرز مالیت کے یورو بانڈ کا بھاؤ 13 سینٹ بڑھ کر 55 سینٹ ہو گیا۔
اکتوبر 2022ء سے پاکستانی بانڈز کی قدر میں 70 سے 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔
Comments are closed.