لندن: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ڈیل کے بعد قوم کو خوشخبری دیں گے۔
پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ ڈیل سائن کرنے نیویارک سے واپس واشنگٹن چلے گئے ہیں۔
رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں تعطل ختم کررہے ہیں، کورونا وبا کے دوران ملک میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی ہے۔
Comments are closed.