نواں جائزہ مکمل نہ ہوا تو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے نیا قلیل مدتی اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے کوٹے کے 2.5 ارب ڈالرز آئی ایم ایف سے لے سکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے نویں جائزے اور بورڈ اجلاس کے بارے میں یقین دہانی کرائی تھی۔
وزارتِ خزانہ نے آئی ایم ایف کو تجویز پیش کی ہے کہ بورڈ اجلاس نہ ہو سکے تو پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو درخواست کی کہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا حجم 3.5 ارب ڈالرز کیا جائے۔
پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آئند چند دنوں میں مزید ایک ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے جبکہ سعودی عرب سے بھی مزید 2 ارب ڈالرز جولائی میں مل سکتے ہیں۔
Comments are closed.