وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی پر وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معاہدے کی بحالی کے لیے بلاول بھٹو کی قیادت میں وزارتِ خارجہ کی ٹیم کو بھی مبارک باد پیش کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی بہترین ٹیم ورک کی عمدہ مثال ہے۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
Comments are closed.