صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اچھی خبر آئی ہے جس سے قوم کو ریلیف ملے گا۔
ظفر مسعود نے آئی ایم ایف سے پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف پاکستان کو نہیں دنیا بھر کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
صدر بینک آف پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکسپورٹس کو بڑھانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی سبسڈی ختم کی جائیں گی تو کم آمدنی والے افراد کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔
Comments are closed.