منگل18؍شوال المکرّم 1444ھ9؍مئی 2023ء

آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے: بلوم برگ

بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں بلوم برگ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان قرضوں کی ادائیگیاں وقت پر کر لے گا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو زرِ مبادلہ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، شرائط پوری نہ ہونے سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں مشکلات ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اس بے ایمان رہنما نے کہا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات 93 فیصد ہیں۔

جاری کی گئی رپورٹ میں بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر ریکارڈ کم ترین سطح پر ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جون کے بعد پاکستان کے قرض کی ادائیگی کے فنانسنگ آپشن غیر یقینی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.