آئی ایم ایف بورڈ منظوری سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا مثبت رجحان کاروباری دن میں برقرار رہا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 359 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 514 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 381 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 45 ہزار 582 رہی۔
حصص بازار میں آج 45 کروڑ 2 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، ان شیئرز کی مالیت 13 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 54 ارب روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 899 ارب روپے ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سے بازار مثبت رجحان میں ہے۔
اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ہوئے 8 کاروباری سیشنز میں 100 انڈیکس 4 ہزار 62 پوائنٹس بڑھا ہے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 529 ارب روپے بڑھی ہے۔
Comments are closed.