ہفتہ 5؍ذوالحجہ 1444ھ24؍جون 2023ء

آئی ایم ایف اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب پہنچ گئے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب پہنچ گئے، باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہو گئیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں رابطوں اور ملاقاتوں سے بریک تھرو ہوا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریٹکر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان 3 دن سےمذاکرات جاری تھے، جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب بات چیت اور نئے ڈرافٹ کی تیاری کا عمل جاری رہا۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم گزشتہ 3 دن سے معاملات طے کرنے میں مصروف تھے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مزید مسئلہ یا تکنیکی دقت نہ ہوئی تو نواں جائزہ تکمیل کو پہنچ جائے گا، ہفتے کی صبح آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کی ٹیم نے نئے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.