کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔
سڑک بند ہونے کی وجہ سے مظاہرین اور راہگیروں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک کو شاہین کمپلیکس سے ایس ایم لا کالج کی طرف موڑ دیا گیا۔
جناح برج سے ٹریفک کو مائی کلاچی اور جماعت خانہ برج کی طرف بھیجا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.