وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیں آمروں کی وراثت کو دفن کر دیں۔
پیپلز پارٹی ہر سال کی طرح اس بار بھی پانچ جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔
بلاول بھٹو کا اپنی ٹوئٹ میں لکھنا ہے کہ ’5 جولائی 1977ء پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے آغاز کا دن ہے، تقسیم کے جو بیج اس دن بوئے گئے وہ آج بھی نفرت کا پھل کاٹ رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’آئیے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر کے آمروں کی وراثت کو دفن کر دیں۔‘
اپنی اس ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے ’5جولائی یوم سیاہ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
Comments are closed.