جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر

آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر عمل درآمد کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالتِ عالیہ میں متفرق درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بینک ڈیفالٹرز اور ٹیکس نادہندگان کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہیں ڈالیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کرانے کے لیے متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 2013ء سے ڈیٹا بیس بنانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ویب سائٹ پر تفصیلات آنے سے امیدواروں کے خلاف اعتراضات عائد ہو سکیں گے۔

درخواست گزار نےاستدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو فوری طور پر ویب سائٹ پر ڈیٹا جاری کرنے کا حکم دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.