سردار تنویر الیاس کے وکیل سردار رازق خان نے کہا ہے کہ آئین کی تحت تنویر الیاس اس وقت بھی وزیرِ اعظم آزاد کشمیر ہیں۔
مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل سردار رازق خان نے کہا کہ کسی بھی وزیرِ اعظم کو نااہل کرنے کا طریقہ آئین میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی طریقہ فالو کیے بغیر الیکشن کمیشن وزیرِ اعظم کو نااہل نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ توہین عدالت میں زیادہ سے زیادہ سزا 6 ماہ ہے، سردار تنویر الیاس کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے۔
Comments are closed.