اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

آئین کی بالادستی کیلئے وکلاء تحریک شروع ہو چکی ہے، اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے وکلاء تحریک شروع ہو چکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مجھے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش ہونے کا نوٹس دیا گیا تھا، اس لیے پیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آیا واقعہ کیا تھا، مضحکہ خیز کیس بنایا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج مقدمات کی تفتیش کے معاملے میں اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

پولیس حکام کے مطابق اسد عمر کے سوا پی ٹی آئی کا کوئی اور رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.