کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آئین کا تحفظ ہماری ذمہ داری اور ہمارا تحفظ آئین کی ذمہ داری ہے۔ آئین نے ہمارا تحفظ نہیں کیا، اس میں بہت ابہام ہے۔
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت ’ضلعی خود مختاری، آئینی ذمہ داری‘ کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم کیو ایم نے آئین میں ترمیم کی تجاویز پیش کر دیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئین شہری اور ضلعی حکومتوں کو بھی تحفظ دے۔ آئین میں مقامی حکومتوں کے اختیارات اور اس کے ادارے درج کیے جائیں۔
Comments are closed.