بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئین صدر کو اختیار دیتا ہے گورنر کو اپنی مرضی سے برقرار رکھے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم صرف گورنر کی تقرری کی سفارش کرسکتا ہے، آئین صدر کو اختیار دیتا ہے کہ گورنر کو اپنی مرضی سے برقرار رکھے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں رکھ دی گئی ہیں، عدلیہ کسی ایک کے لیے نہیں آئین بچانے کے لیے ازخود نوٹس لے۔

خیال رہے کہ صوبائی حکومت اب تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی برطرفی کی گورنر سے منظوری لینے میں ناکام ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آج ایڈووکیٹ جنرل کو ہٹانے کی سمری گورنر کو بھجوائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.