وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین شکن عناصر سے آئین کی قوت سے نمٹا جائے، ملک میں خانہ جنگی کروانے کی سازش قانون کی طاقت سے بلاتاخیر اور بلاہچکچاہٹ کچل دی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نومنتخب حکومت کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
تباہ حال معیشت کی بہتری، عوامی ریلیف کے لیے خادم پاکستان کے اقدامات کو سراہا، سابق حکومت کی معیشت کی بحالی، آئین، عدلیہ اور قومی اداروں کے خلاف سازش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
اجلاس میں وزیر اعظم سے سابق غیر جمہوری وزیراعظم کے آئین اور عدلیہ سمیت قومی اداروں پر حملوں کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ دکھاتے ہوئے قانونی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
Comments are closed.