چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوگیا، آئین اور جمہوریت کو تباہ کیا جارہا ہے، آج لائحہ عمل دوں گا۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے، یہ بربریت ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کے گھر پر غیر قانونی چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں، چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پہلے میرے گھر پر حملہ کیا، اب پرویز الہیٰ کے گھر پرحملہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مشرف کے مارشل لاء میں بھی ایسی بربریت نہیں دیکھی، یہ سب پی ٹی آئی کو کرش کرنے کے لندن پلان کا حصہ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کو تباہ کیا جارہا ہے، آج لائحہ عمل دوں گا۔
Comments are closed.