whatsapp groups for hookups 2010 free hookup apps hookup Mount Ephraim coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئینی وزیراعلیٰ کی بحالی کیلئے آواز اٹھانا ہوگی، برطرف گورنر پنجاب

برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئینی وزیراعلیٰ کی بحالی اور سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑانے کیلئے آواز اٹھانی ہوگی۔

‏عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوری الیکشن اب واحد حل ہے تاکہ عوامی نمائندے آئینی و قانونی طور پر حکومت چلاسکیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’جاگ پنجابی جاگ، تیری پگ نوں لگ گیا داغ۔‘‘

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کیا برطانیہ کا وزیراعظم یا اس کا بیٹا اتنی دیدہ دلیری دکھا سکتا ہے ؟

انہوں نے سوال کیا کہ کیا وہ غیر آئینی طور پر طاقت کے زور پر میئر لندن کے عہدے اور سرکاری دفتر پر قبضہ کر سکتا ہے؟

برطرف گورنر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں یہی ہو رہا ہے، جنگل کے قانون میں بھی یہی ہوتا ہے کہ طاقت ور آزادی سے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا سکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.