جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

آئینی طریقے سے تقرریوں کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آرمڈ فورسز چیف کی تقرری سے متعلق آئین کے آرٹیکل 243 میں بھی ترمیم کی جائے۔

اسلام آباد میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئینی طریقے سے تقرریوں کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ ترمیم سے کمانڈ کی تبدیلی متنازع نہیں ہوگی، اس سے وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیار سے دستبردار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینئر ترین افسر کو متعلقہ فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا جائے۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صوابدیدی اختیار کی تقرری سیاست کی نظر اور عہدے ادارے کیلئے بدنامی کا باعث بنتی ہے۔

انہوں نے اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں کیلئے رائج اصول کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت سب سے سینئر جج چیف جسٹس مقرر ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.