آئیسکو نے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کرکے اب تک 217 بجلی چور پکڑ لیے۔
بجلی چوروں پر ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں بجلی چوری، میٹرز کی غیرقانونی تنصیب پر آئیسکو کے کئی افسران اور اہلکار بھی معطل کر دیے گئے۔
ادھر بجلی چوری سے متعلق سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگا لیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے بتایا کہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.