وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ سال 2024 میں حج کیلئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حجاج کا کوٹا لایا ہوں، آئندہ سال حج ڈالر میں ہوگا پاکستانی رقم میں نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہا کہ مجھے رائل حج کی پیشکش تھی مگر میں نے عام آدمی کی طرح حج کرنے کو ترجیح دی، میں بھی ان تمام مسائل سے گزرا ہوں جس سے عام حاجی گزرتا ہے۔
طلحہ محمود نے کہا کہ تمام مسائل سعودی وزیر کو بتائے جس پر انہوں نے انکوائری کر کے آئندہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو مفت حج نہیں کرنے دیا اور نہ ہی کسی کو مفت حج کرنے دوں گا۔ ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، بطور وزیر اپنے حج کے اخراجات جمع کروائے، باقی پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر حاجیوں نے اطمینان کا اظہار کیا، اس سال 30 لاکھ حجاج کرام سعودی عرب آئے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا حج تھا۔
Comments are closed.