وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آئندہ سال جزیروں پر تین جیٹی قائم کردی جائیں گی جس سے ماہی گیروں کا مسئلہ حل ہوگا جبکہ چار بڑے ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی جلد لگائے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بابا بھٹ اور شمس پیر جزیروں کا دورہ کیا اور جزیروں سے متعلق بریفنگ لی۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ جلد ان جزیروں پر کھیل کے میدان، پانی کی اسکیمیں اور آر او پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ ماہی گیروں کے لیے تین نئی جیٹیز بھی قائم کی جائیں گی جس سے ماہی گیروں کے مسائل حل ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے ماہی گیروں کو کورونا کی ویکسین لگوانے کی بھی ہدایت کی اور جزیرے کے رہائشی افراد کے لیے بوٹ ویکسین یونٹ چلانے کا بھی اعلان کیا۔
Comments are closed.