عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ آنے والے انتخابات صاف، شفاف اور عوام کی مرضی سے ہوں گے۔
پشاور میں سوشل میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارے پاس نہ فارن فنڈ ہے اور نہ ریاستی فنڈ ہے۔
ایمل ولی نے کہا کہ جو کہتے تھے ہم ٹکر کے لوگ ہیں وہ ایک تھپڑ بھی برداشت نہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات صاف شفاف اور عوام کی مرضی سے ہوں گے نہ کہ کسی اور کی مرضی سے۔ جو لوگ مقبول تھے وہ آج قبول بھی نہیں۔
ایمل ولی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو جتنی فارن فنڈنگ ہوتی رہی وہ سوشل میڈیا پر انویسٹ کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن اور عہدوں کی سیاست کرتے ہیں نہ ہی سودے بازی۔ پاکستان میں قانون اور آئین ہے تو 8 فروری کو الیکشن ہوجائیں گے۔
Comments are closed.