ملک میں الیکشن 2023ء میں نوجوان ووٹرز کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ عام انتخابات سے قبل ووٹرز کا ڈیٹا جاری کردیا۔
ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کل ساڑھے 12 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں سے بڑی تعداد کی عمریں 35 سال سے کم ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 18 سے 25 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ ہوچکی ہے۔
ای سی پی ڈیٹا کے مطابق ملک میں 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
یوں ملک میں 18 سے 35 سال کے نوجوان مرد و خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 57 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔
Comments are closed.