اسرائیل کے مختلف دفاعی نظام کیا ہیں؟
اسرائیل کے پاس کئی فضائی دفاعی نظام ہیں اور ہر ایک کو مختلف بلندی اور فاصلے سے آنے والے میزائلوں کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
آئرن ڈوم اسرائیل کی میزائل شیلڈز میں سب سے زیادہ مشہور ہے۔ اسے میزائل لانچر سے کم فاصلے یعنی چار سے سے 70 کلومیٹر کے درمیان کم فاصلے پر مار کرنے والے راکٹوں کے ساتھ ساتھ گولوں اور مارٹرز کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ڈیوڈز سلنگ کا مقصد طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں، کروز میزائلوں اور درمیانے فاصلے یا طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو 300 کلومیٹر تک کے فاصلے پر تباہ کرنا ہے۔ایرو 2 اور ایرو 3 درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف دفاع کرتے ہیں اور انھیں اس وقت نشانہ بنا سکتے ہیں جب وہ 2,400 کلومیٹر دور ہوں۔
آئرن ڈوم کیسے کام کرتا ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ڈیوڈز سلنگ کیسے کام کرتا ہے؟
اس دفاعی نظام کا نام ایک تاریخی کہانی پر رکھا گیا ہے جس میں پیغمبر داؤد نے جالوت پر سنگ باری کرنے کے لیے ایک غلیل کا استعمال کیا تھا۔ عبرانی زبان میں اسے ’جادو کی چھڑی‘ کہا جاتا ہے اور یہ 300 کلومیٹر کے فاصلے پر میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسے ستمبر 2024 میں حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی ساختہ القدر 1 میزائل تھا جو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور 700 سے 1000 کلوگرام کے درمیان بارودی مواد لے جا سکتا ہے۔حزب اللہ کا کہنا ہے کہ میزائل کا مقصد تل ابیب میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایک رہائشی علاقے کی طرف جا رہا تھا۔،تصویر کا ذریعہGetly Images
ایرو سسٹم کے میزائل کیسے کام کرتے ہیں؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.