جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

ؒافغانستان سے لوگوں کو پاکستان میں بسانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، علی وزیر

رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود لوگوں کو پاکستان لا کر بسانے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں حکومت تبدیل ہوئی تو وفد بھیج کر ان سے معاہدے کیے گئے، معاہدے کرواتے وقت پارلیمنٹ، اداروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

علی وزیر نے کہا کہ افغانستان سے بے امنی پھیلانے والے وزیرستان سے زیادہ ملک کے سیٹل ایریاز میں آچکے ہیں، دریائے سندھ کے کچے کے علاقے ان سے بھرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں وانا میں کیے جانے والے آپریشن پر تنقید کی، حکومت ایسا عمل روکے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیلتا ہے، ہمیں اپنی پالیسیوں پر سوچنا ہوگا اور انہیں تبدیل کرنا ہوگا۔

علی وزیر نے مزید کہا کہ گند پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی تک کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، گند پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو ہم آپریشن کی مزاحمت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.