بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیرترین کی شوگر ملز سے چینی خریدلی

یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیرترین کی شوگر ملز سے چینی خریدی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کی شوگر ملز نے40 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دی تھی، جے ڈی ڈبلیو شوگرملز نے سب سے کم بولی 90 روپے فی کلو دی تھی۔

واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو حکومت کے مقرر کردہ نرخ سے10 روپے منہگی چینی فروخت کی گئی ہے، حکومت کا چینی کا ایکس مل ریٹ 80 روپے فی کلو مقرر ہے۔

دوسری جانب حکام یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز سے چینی خریدی ہے، 40 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر ہے، کتنی چینی اٹھانی ہے یہ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.